راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑاوںشہروںکے شہری مختلف وارداتوں میں ایک کوسٹر گاڑی ،رکشے ،13موٹرسائیکلوں ،مویشیوں ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مدینہ کالونی میں 3نامعلوم ملزمان عادل امین سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،6ہزار روپے اور موبائل ، گلریزمیں چودھری عامر فاروق کے گھرسے تالے توڑ کرسامان مالیتی 12لاکھ 13ہزار پانچ سوروپے ،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسامہ کے گھرسے10لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔ اسلام آباد کے شہری 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔