ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران کے بعض جوہری مقامات پر فوجی حملے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی کا سلسلہ منقطع ہونے کا سبب بنے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری مقامات پر عالمی ادارے کی نگرانی سے دوری ایرانی عدم تعاون کا نتیجہ نہیں، عالمی جوہری ادارہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ابہام پیدا کرنے کے لیے امریکی اسرائیلی حملوں کے نتائج کو استعمال کر رہا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر آئی اے ای اے سفارتی حل کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اسے اپنی تکنیکی رپورٹس کو سیاسی دباؤ کا آلہ بنانے سے گریز کرنا ہو گا۔