• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج صبح کیے گئے ایرانی حملے کھلی جارحیت ہیں: کویتی وزارتِ خارجہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کویتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملے ملکی خود مختاری اور قومی سلامتی کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح کیےگئے ایرانی حملے کھلی جارحیت، علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

کویت کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کو کسی بھی جواز کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

کویتی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنی سلامتی و خود مختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید