کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن "ہر سال" کی طرح اس سال بھی مون سون کے تناظر میں کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کے لیے 60کروڑ روپے سے زائد خرچ کرے گی۔ مذکورہ پروجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لیے انجینیرنگ کنسلٹنسی فرم کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بڑے نالوں کی صفائی کراچی کے سینٹرل، ایسٹ، ویسٹ، کورنگی، ملیر اور ساؤتھ میں دو جب کہ مختلف اضلاع میں چھوٹے نالوں کی صفائی بھی کی جائے گی۔