• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20: کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن میں فائنل آج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن کے درمیان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو رات آٹھ بجے شروع ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔مارچ میں بارش کی وجہ سے فائنل میچ التواء کا شکار ہے۔ سعود شکیل کراچی وائٹس کی کپتانی کریں گے جبکہ شاداب خان ایبٹ آباد کے کپتان ہوں گے۔ کراچی وائٹس کی ٹیم میں ابرار احمد، عبداللہ فضل، دانش عزیز، خواجہ محمد نافع ، شان مسعود نمایاں ہیں۔ معاذ صداقت، شاہزیب خان، کامران غلام، خوشدل شاہ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعامی رقم جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید