لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے۔سی ٹی او لاہور کے مطابق ای چالان کی ادائیگی نہ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور ایسی گاڑی پکڑے جانے کی صورت میں مالک کو تمام بقایا ای چالان جمع کروانا لازمی ہوگا۔