• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی والے ایف ایم اوز کیخلاف کارروائی کی جائیگی، ذیشان رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں ایک اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ یونین کونسلز میں بیٹ Beat سسٹم پر 92فیصد عملدرآمد ہوگیا ہے جبکہ 20میونسپل کمیٹیز کی بھی ڈیجیٹل میپنگ ہو گئی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈی جی سُتھرا پنجاب عمر جاوید اجلاس میں موجود تھے جبکہ تمام اضلاع کے ایم ڈی سُتھرا پنجاب ایجنسیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بیٹ سسٹم اور مائیکرو پلان سٹیٹس کی ڈیجیٹل میپنگ کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے دو روز کے اندر ڈیجیٹل میپنگ کا 100فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میپنگ سے دور دراز کے علاقوں کی مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی والے ایف ایم اوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ سٹاف کے نام اور فون نمبر پر مشتمل فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔
لاہور سے مزید