• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا مینارِ پاکستان میں صدرِ زرداری کی سالگرہ پر جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور نے مینارِ پاکستان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ مریم کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد کارکنوں نے مقامِ تقریب پر پہنچ کر انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن علی کے نام ایک باضابطہ خط ارسال کیا جس میں انہوں نے آگاہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے انہیں مطلع کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ خط میں فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے استدعا کی کہ متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کو فوری طور پر مینارِ پاکستان کے مقام تک رسائی دی جا سکے تاکہ تقریب کی تیاریاں بلا تاخیر شروع کی جا سکیں۔
لاہور سے مزید