• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آج احتجاجی ریلی نکالے گی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ آج 12 بجے سول ہسپتال سے کوئٹہ پریس کلب تک ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی کا مقصد واقعے کی شدید مذمت، متاثرہ ڈاکٹر سے اظہارِ یکجہتی، اور ڈاکٹرز و ہیلتھ کیئر ورکرز کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرنا ہے۔ترجمان وائی ڈی اے نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ سیکرٹری صحت بلوچستان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ، سیکیورٹی انچارج سول ہسپتال کوئٹہ کے عہدوں سے استعفیٰ لیکر انہیں برطرف کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید