کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صو بائی خطیب مولانا انوارلحق حقانی،مولاناعبداللہ منیر ،ڈاکٹر عطا الرحمان اورمولاناعطا الرحمان رحیمی نے کہاہے کہ حضرت عثمان غنیؓ کا دور خلافت بے مثال اصلاحات اور رفاہی مہمّات سے عبارت ہے، جس پر اسلام کی پوری تاریخ ہمیشہ فخر کرتی رہے گیان خیالات کااظہار انھوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ ماہتابِ رسالت ﷺ کے روشن ستاروں میں حضرت عثمانؓ ذوالنورین کا نام بہت نمایاں ہے۔آپؓ کے جود و سخا،حلم و عطاء،عشق مصطفویﷺ،جذبہ و شوق اور آنحضرت ﷺ سےوالہانہ تعلق ایک درخشندہ کہانی ہےاللہ کےرسولﷺنےآپؓ کو کتابت وحی جیسےاعزازسےبھی سرفرازفرمایا۔آپؓ کادور حکومت عدل وانصاف،اخوت ومساوات اور رعایاپروری کانمونہ تھا حضرت عثمانؓ نے بائیس لاکھ مربع میل کے ایسے خطے پر حکومت کی جس میں بیشتر ممالک فتح ہو چکے تھے لیکن یہاں مسلمان مستحکم نہ ہوئے تھےخطرہ تھا کہ یہ ریاستیں دوبارہ کفر کی آغوش میں چلی جائیںلیکن خلیفہ سوم حضرت عثمانؓ نےلگ بھگ 12سال تک چوالیس لاکھ مربع میل کے وسیع وعریض خطّے پر اسلامی سلطنت قائم کیآپؓ کے دور حکومت میں معیشت اس قدر مستحکم تھی کہ کوئی زکوٰۃ لینے والا نہیں ملتا تھا18ذوالحجہ کو چالیس روز کے بھوکے پیاسے 82 سالہ مظلوم مدینہ خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کو جمعۃ المبارک کے روز، قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے روزے کی حالت میں انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔