• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی کے میں عملے کیلیے ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نےکہاہےکہ یونیورسٹیوں میں انتظامی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے انتظامی عملے کے لیے "نیشنل آؤٹ ریچ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام" کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سمارٹ گورننس اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے انتظامی عملے کی جدید خطوط پر تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے،انھوں نےنے تربیت مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹیوں میں انتظامی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے شاندار میزبانی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو سراہا اور پروگرام کے بہترین انعقاد پر (NAHE) کی قیادت، خصوصاً ڈاکٹر نور آمنہ ملک کی کاوشوں کی تعریف کی۔​اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی،انھوںنے اس اہم اور کامیاب ترین پروگرام کے انعقاد پر ڈائریکٹر کیو ای سی طاہرہ مینگل کی انتھک محنت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور شاندار کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور وائس چانسلر نے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
کوئٹہ سے مزید