• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے: چین

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چینی وزارتِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ کشیدگی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اسرائیل ایران جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔

دوسری جانب ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ہم تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید