• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایودھیا میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں خصوصی ٹاسک فورس کے ساتھ پولیس مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب ملزم بھانو پرتاپ سنگھ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم مقابلے کے دوران زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیے جانے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

بھانو پرتاپ سنگھ پر قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت 40 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے اور وہ کئی سال سے مفرور تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف اضلاع کی پولیس نے اس پر انعام بھی مقرر کر رکھا تھا جس میں اعظم گڑھ پولیس کی جانب سے 1 لاکھ روپے، امبیڈکر نگر پولیس کی جانب سے 50 ہزار روپے اور گورکھپور پولیس کی جانب سے 15 ہزار روپے کا انعام شامل تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید