• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں: امریکی صدر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روک دیں۔

دوسری جانب ایران کے شہر تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، ایران کے جنوب مغرب میں ماہشہر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے، ماہشہر کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نیوتم ایئر بیس، تل انوف پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی ایئر بیس پر حملے ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے، کسی بھی صورتِ حال اور تمام محاذوں پر وسیع آپریشنز کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید