• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائمہ اکرم چوہدری کا فضا علی اور مومنہ اقبال کی شوہروں کیساتھ وائرل ویڈیوز پر دلچسپ ردِعمل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے اداکارہ فضا علی اور مومنہ اقبال کی شوہروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مومنہ اقبال اور فضا علی شادی کے بعد آج کل سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

شوہر کے ساتھ رومانوی ویڈیوز شیئر کرنے کے ٹرینڈ کا آغاز فضا علی نے شروع کیا، جسے فالو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے یکے بعد دیگرے اپنی شادی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو ان کے شادی سے پہلے  مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع کی وجہ سے چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

کچھ سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ مومنہ اقبال اپنی شادی کی اتنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ثاقب چدھڑ ​​کو دکھانے کے لیے شیئر کر رہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری بھی خاموش نہ رہ سکیں، اُنہوں نے اس ٹرینڈ پر طنزیہ انداز میں ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ساری دنیا کی شادیاں ہوتی ہیں لیکن کچھ لوگ تو باؤلے ہی ہو جاتے ہیں۔ 

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اُنہوں نے مزید لکھا کہ فضا علی کے شوہر کے بعد ایک اور ’آئٹم‘ بھی میدان میں اترنے کی تیاری کر چکا ہے۔ جی ہاں آپ ٹھیک سمجھے۔ ذرا بھائی صاحب کو شادی کے فنکشنز سے فری ہو لینے دیں۔ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید