برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دوبارہ جنگ بندی پر عملدرآمد کریں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی پر گہری تشویش ہے، اس تنازع کا دنیا بھر پر بہت بڑا اثر پڑ رہا ہے جس میں برطانیہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین سے کہتا ہوں ہم سب کی ذمے داری ہے جنگ بندی کی طرف واپس آئیں۔