• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے تعاون سے کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پاکستان کیلئے 11 کاروباری منصوبے منتخب

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ(فائل فوٹو)۔
 برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ(فائل فوٹو)۔

برطانیہ کے تعاون سے کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پاکستان کیلئے 11 کاروباری منصوبے منتخب کیے گئے ہیں۔ 

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر لیکن جدت اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق منصوبوں کا تعلق توانائی، ٹرانسپورٹ، ویسٹ منیجمنٹ، زراعت اور گرین فنانسنگ سے ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق کلائمٹ فنانس ایکسلریٹر پروگرام پاکستان میں سرمایہ کاری کے حصول میں مدد فراہم کرے گا، پاکستان میں اب تک پروگرام سے تقریباً 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری متحرک کی جاچکی۔ 

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق منتخب کمپنیوں کو 5 ماہ تک مالیاتی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی، منتخب منصوبے اکتوبر 2026 میں عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید