• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید کا سکھر حیدرآباد موٹروے کے فنڈز سے متعلق سوال

سینیٹر پرویز رشید نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سکھر حیدرآباد موٹروے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور منصوبہ بندی کے مشترکہ اجلاس میں پرویز رشید نے استفسار کیا کہ پی ایس ڈی پی میں سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے آئندہ سال کتنے فنڈز رکھ رہے ہیں؟

سیکریٹری منصوبہ بندی نے جواب دیا کہ 20 ارب روپے تجویز کیے ہیں۔

اس پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) نے کہا کہ منصوبے کےلیے 70 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔

دوران اجلاس سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ 70 ارب کی ڈیمانڈ پر 20 ارب روپے تو زیادتی ہے، اس طرح تو موٹروے 12 سال میں بھی مکمل نہیں ہوگی۔

سینیٹر جام سیف اللّٰہ خان نے این ایچ اے کو کرپٹ ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے صوبوں کو دینے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کو سیاست کی نذر کیا جاتا رہا، منصوبہ سیاست اور الزام تراشی کی نذر نہ ہوتا تو آج مکمل ہوتا۔

قائمہ کمیٹی کی پرانے منصوبے مکمل ہونے تک نئے شروع نہ کرنے اور بلوچستان کے جاری منصوبوں کو بجٹ میں ترجیح دینے کی سفارش کی۔

قومی خبریں سے مزید