• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں گمراہ نہ ہوں: پرویز رشید

پرویز رشید - فوٹو: فائل
پرویز رشید - فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گمراہ نہ ہوں، اگر ان کا کوئی سیاسی مطالبہ ہے تو سیاسی جدوجہد کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے تمام اراکین کیلئے آئینی قانونی اور جمہوری راستہ موجود ہے۔ وہ اپنی ایک سیاسی جماعت بنائیں، جو مطالبات کر رہے ہیں، انہیں منشور میں رکھیں۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اس منشور کے لیے ایکشن کمیٹی سیاسی جماعت بنا کر الیکشن میں حصہ لے، اگر کشمیر کے لوگ انہیں منتخب کرلیں تو اسمبلی میں جا کر آئین میں تبدیلی لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں گمراہ نہ ہوں، کسی کے ہاتھ کھلونا نہ بنیں۔ آپ کا اگر کوئی سیاسی مطالبہ ہے تو اس کے لیے سیاسی جدوجہد کریں۔

قومی خبریں سے مزید