• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ، 4 سو گواہان کے بیانات کی سمری تیار کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ میں سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشنز کے خلاف اپیلوں پر 4سو گواہان کے بیانات کی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ پیر کو جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے سانحہ بلدیہ میں ملزمان کی سزاؤں اور ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلاسے اہم سوالات کے جوابات بھی طلب کر لئے۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 4سو گواہان کے بیانات کی بریف بناکر آج تک جمع کرائیں۔

ملک بھر سے سے مزید