کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں تیزاب پھینکے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر ماہ نورکا کراچی کے نجی اسپتال (آغا خان یونیورسٹی اسپتال) میں علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی مختلف سرجریز اور طبی نگہداشت کا عمل آئندہ ایک ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے ہونٹوں اور ناک پر گہرے زخم آئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز ان کے ہونٹوں کی فلنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔