• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر اساتذہ نے بائیکاٹ مسترد کردیا، رجسٹرار جامعہ اردو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹیڈاکٹر سید عنایت علی شاہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے اور انتظامیہ کسی بھی صورت طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر ہونے نہیں دے گی۔اردو یونیورسٹی کےبیشتر اساتذہ نے فرض شناس ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے انجمن اساتذہ کے بائیکاٹ کو مسترد کردیا، انہوں نے تمام رئیس کلیہ جات اور صدور شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید