کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے انویسٹمنٹ کے نام پر ملک بھر میں اربوں روپے کے فراڈ سے متعلق درخواست پر نیب کی جائزہ رپورٹ پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو انویسٹمنٹ کے نام پر ملک بھر میں اربوں روپے کے فراڈ سے متعلق درخواست پر نیب حکام نے جائزہ رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب انکوائری میں 42 کروڑ 60لاکھ روپے کی جعل سازی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 50کروڑ روپے سے کم کرپشن یا فراڈ کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔