مہیڑ (نامہ نگار) سندھ کے علاقے میہڑ میں جرگے نے تین افراد کے قتل پر فریقین پر ایک کروڑ35لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔فیصلہ سابق وزیراعلیٰ لیاقت علی جتوئی کے بھائی نےکرایا، جس کے بعد فریقین میں صلح ہوگئیں اور ورثاء مقدمہ قتل سے دستبردار ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق سندھ کےعلاقےمیہڑ کے گائوں بیٹو جتوئی میں 2خواتین سمیت 3افراد کے قتل اور 3افراد کے زخمی ہونے کے خونی تنازع پرگزشتہ روز لیاقت جتوئی کے بھائی ظفر علی جتوئی کی سرپنجی میں جرگہ ہواجس نےفریقین پر ایک کروڑ 35 لاکھہ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔