کراچی (نیوز ڈیسک) چوہدری عادل جٹ ستونجاوالہ نے میرپورخاص جٹ کنونشن کی انتظامی کمیٹی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔جس میں سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر منصور باجوا ، مرکزی صدر عبدالرزاق باجوا ، مرکزی جنرل سیکرٹری غلام نبی جٹ ، مرکزی سینئر نائب صدر حاجی آصف رندھاوا ، مرکزی نائب صدر سعد جٹ ، مرکزی ترجمان خالد نواز جٹ ، سوشل میڈیا ہیڈ عرفان جٹ سمیت ضلعی و تحصیل عہدیداران اور جٹ برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری عادل جٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ برادری کی خدمت کی سیاست کی ہے۔ جٹ الائنس سندھ، سندھ میں جٹ برادری کی سب سے بڑی، منظم اور نمائندہ تنظیم ہے جو خدمت، اتحاد اور فلاح کے جذبے پر یقین رکھتی ہے۔