جدہ ( شاہد نعیم)اسلامی ممالک میں ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ ترقی سعودی عرب نے کی ہے، اور اس کی مزید ترقی کیلئے او آئی سی ممالک سے تعاون بھی کررہا ہے۔ سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے سعودی عوام اور یہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے تارکین وطن اور ادارے بھر پور فائدہ اٹھا ر ہے ہیں، اس سے کام آسان اور وقت کی بچت بھی ہورہی ہے، یہ بات او آئی سی کے اسسٹینٹ سیکرٹری جنرل برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی آفتاب احمد کھوکھر نے پاکستان جرنلسٹس فورم سے ایک ملاقات میں بتائی۔ ملاقات میں انکی جدہ میں تعیناتی کے دوران صحافیوں کے ہمراہ یادگار تعلقات کا ذکر ہوا، فورم کے اراکین نے انہیں بتایا جدہ میں انکی کشمیر کمیونٹی، اور بے شمار پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع کی کوششوں کو آج بھی کمیونٹی احترام کے ساتھ یاد کرتی ہے۔