کراچی(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک فراڈیے محمد زوہیب بھٹی کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم سیالکوٹ میں براڈوے کنسلٹنسی کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا۔ ملزم نے متعدد طلباء اور درخواست گزاروں کو یونیورسٹی آف نیواڈا رینو امریکہ میں داخلے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا جھانسہ دے کر فی کس 10 ہزار امریکی ڈالر ہتھیائے۔