کراچی (اسد ابن حسن) دو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کر دیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈی آئی جی عمران یعقوب کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن اسلام آباد کو سونپ دی گئی ہیں اور ان کو سندھ پولیس سےریلیو کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی بابر بخت جو سی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے میں بھی تعینات رہے ان کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔