• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی وارننگ نظر انداز، اسرائیل کی لبنان پر بمباری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو جارحیت روکنے کے انتباہ کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہر صور پر نئے حملوں میں 8 افراد کو شہید کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی جبری انخلا کے احکامات کے بعد کی گئی، تازہ حملہ شہر کے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے ٹرمپ کی وارننگ کو نظر انداز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جارحیت، خصوصاً لبنان پر بمباری جاری رہی تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور یہ چند دنوں میں طے پا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید