راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے شہری مختلف وارداتوں میں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،ملکی وغیرملکی کرنسی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ حمزہ کیمپ کے قریب عرفان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور 20ہزار روپے و دیگر واررداتوں میں نقدی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ،اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ ،تھانہ رمنا اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔