اسلام آباد (رپورٹ:، رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے ’’بھوجا ایئر لائنز کے ایک فضائی حادثہ‘‘ سے متعلق مقدمہ کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی غفلت یا کسی ٹیکنیکل خرابی کی بناء پر پیش آنے والے فضائی حادثہ میں ہونے والی اموات قتل عمد کے زمرے میں نہیں بلکہ قتل بالسبب کے زمرے میں آتی ہیں ،کیونکہ ایسے معاملات میں ملزم کی جانب سے جان بوجھ کر کسی کی موت کی نیت یا علم نہیں ہوتا۔