• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کیلئے ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہوا، جس میں ٹرانسپورٹرز کو ایک ہی مقام پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام کی منظوری دی گئی۔ سینئر وزیر نے کہا اس ڈیسک کا مقصد کراچی آنے والی مال بردار اور کمرشل گاڑیوں کو روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفیکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے اجراء اور تجدید کی سہولت ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے، اس اقدام کے ذریعے 30 جون 2026 ءتک زیادہ سے زیادہ کمرشل اور مال بردار گاڑیوں کو حکومت سندھ کے ڈیجیٹل اور آٹومیشن نظام میں شامل کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کی تکمیل، ٹرانسپورٹرز کو بروقت سہولتوں کی فراہمی اور مالی سال 2025-26ء کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید