کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ عماءدین، علماء کرام ،مختلف تنظیموں کہ ذمہ داران اور منتظمین اسکاوٹس کی آئی جی سندھ سے اہم ملاقات ہوئی، مجلس وحدت المسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی اور عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر سید رضی حیدر رضوی نے اجلاس میں سندھ بھر میں عزاداری، مذہبی اجتماعات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خصوصی طور پر سجاول، ماتلی، قمبر اور دیگر حساس علاقوں میں عزاداری سے متعلق درپیش مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ امام بارگاہوں، عزاخانوں، مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے تحفظ اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی اہم نکات زیر بحث آئے،آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس تمام مکاتبِ فکر کے مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔