• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد کلب کی زمین، آڈٹ اور رکنیت ریکارڈ جاری کرنیکا حکم

لاہور (آصف محمود بٹ)پاکستان انفارمیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،اسلام آباد کلب کی زمین، آڈٹ اور رکنیت ریکارڈ جاری کرنیکاحکم۔ اسلام آباد کلب نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 19-اے کے تحت معلومات تک رسائی صرف عوامی اہمیت کے معاملات تک محدود ہے جبکہ مطلوبہ معلومات اس زمرے میں شامل نہیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ نان ممبر کوئی بھی شہری معلومات طلب کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے ، 10 روز میں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے شفافیت اور عوامی احتساب کے حوالے سے ایک اہم اور دور رس فیصلے میں اسلام آباد کلب کو ’’عوامی ادارہ‘‘ قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ اپنی اراضی، آڈٹ، رکنیت، تجارتی سرگرمیوں، لیز معاہدوں اور سرکاری فنڈز سے متعلق معلومات درخواست گزار کو فراہم کرے۔

اہم خبریں سے مزید