• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا بھارت میں آپریشن بند کرنے کا اعلان، 250 ملازمین متاثر

---فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریئل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن ڈور نے بھارت میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے نتیجے میں تقریباً 250 ملازمین متاثر ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ کاروباری حکمتِ عملی میں تبدیلی اور آپریشنز کو امریکی صارفین کے قریب لانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

کمپنی کے سی ای او کاز نیجاتیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی گزشتہ چند ماہ سے کچھ عہدے امریکا منتقل کر رہی تھی اور اب بھارت میں موجود تمام آپریشنز بتدریج ختم کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چونکہ اوپن ڈور کے زیادہ تر صارفین امریکا میں ہیں، اس لیے متعلقہ کام بھی وہیں منتقل کرنا زیادہ مؤثر ہے، خصوصاً جب کمپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ٹیمز کو بڑھا رہی ہے۔

کمپنی نے متاثرہ ملازمین کے لیے معاونت کا اعلان بھی کیا ہے جس میں مالی معاوضہ، نئی نوکری تلاش کرنے میں مدد اور دیگر سہولتیں شامل ہوں گی، جبکہ کچھ بھارتی عملہ عارضی طور پر رکھا جائے گا تاکہ اہم کاموں کی منتقلی مکمل کی جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید