امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی صلاحیتیں ختم ہو چکی ہے۔ مستقبل قریب میں خارگ جزیرہ سمیت تیل کے بنیادی ڈھانچوں پر مکمل قبضہ کریں گے، بہت جلد تیل اور گیس کی مارکیٹ پر ہماری اجارہ داری قائم ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ایران کیساتھ وہی کریں گے جو وینزویلا کے ساتھ کیا تھا، یہ وینزویلا اور امریکا دونوں کیلئے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ابھی ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، ایران کے بارے مایوس نہیں ہوں، ہوسکتا ہے ایران کے ساتھ تاریخ کا سب سے عظیم معاہدہ طے پائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے ہم سے بات چیت کر رہا ہے لیکن وہ بہت مغرور ہے، ایران کے تمام ریڈارز، فضائی دفاعی نظام، اور زیادہ تر میزائلوں کو تباہ کردیا ہے، یقین سے کہتا ہوں ایران کے پاس تقریباً 20 فیصد ہتھیار رہ گئے ہیں، ایران کے خارگ جزیرے پر قبضے کو بہتر سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسی وقت معاہدہ طے کرنا چاہتا ہوں، یہ تاریخ کی بہترین ڈیل ہوسکتی ہے، وہ ہتھیار ڈالنے کیلئے سفید جھنڈا لہرا سکتے ہیں، ایران کہہ سکتا ہے کہ ہم نے ہار مانی، ہم ناکام ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا عظیم ملک ہے، خدا کا شکر ہے، ایران واضح الفاظ میں اپنی شکست کا اعتراف کر سکتا ہے، جعلی میڈیا پھر بھی ایران کو فاتح قرار دے گا۔