کراچی( ثاقب صغیر )سندھ سیف سٹیز اتھارٹی نے مختلف اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔جن آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں چیف ٹیکنیکل آفیسر، میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز آفیسر، ڈیجیٹل میڈیا اسپیشلسٹ اور کنٹینٹ اینڈ کریٹو اسپیشلسٹ شامل ہیں۔ اسامیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر مارکیٹ کے مطابق مسابقتی تنخواہ کے پیکیج پر پیش کی گئی ہیں۔ امیدواروں کو اپنا درخواست فارم بمع سی وی ، شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی، صوبہ سندھ کا ڈومیسائل اور متعلقہ دستاویزات 30 جون 2026 تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔