• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دی جائیں، وزیراعظم، پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے لیے روڈ میپ کی منظوری

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دی جائیں،انہوں نے بینکوں کو اپنا گھر سکیم کی درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران دی،اجلاس میں وزیراعظم کو اپنا گھر سکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، ادھروزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے لئے سٹرٹیجک روڈ میپ کی منظوری دیدی، انہوں نے کہا ہے کہ ریلویز میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فروغ دیا جائے ، وزیراعظم سے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور، ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان اور بابر نواز خان نے الگ الگ ملاقات بھی کی ۔ ۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر سکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے، اگر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے اپنے گھر کے زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید