لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجا ب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ صاف، سرسبز اور پائیدار پاکستان کی تعمیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ انوائرمنٹ ڈے 2026کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔