برمنگھم (جنگ نیوز) ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے سری لنکا کو 220 رنز کا ہدف دیا، پہلے کھیلتے ہوئےہوم سائیڈ نے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ پر219 رنز اسکور کیے۔ ایمی جونز 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، اڈانی ویاٹ105 اور نیٹ اسکائیور برنٹ نے46 رنز بنائے۔ دونوں ناٹ آؤٹ رہیں۔