کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 17 میں واقع ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع پرریسکیو 1122اور کے ایم سی فائربریگیڈ کے عملے نے پہنچکر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،اس دوران ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل گیا ،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ ریسٹورنٹ میں رکھے گیس سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث دھماکے کےبعد لگی تاہم اس وقت ریسٹورنٹ بند تھا ، ریسٹورنٹ کی بالائی منزلوں پر واقع فلیٹ کے رہائشی بھی محفوظ رہے ۔