• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

103 ارب کے 43 آبی منصوبے، کراچی کے K4 منصوبے کے لیے 10 ارب روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی بجٹ میں 43 آبی منصوبوں کیلئے103ارب 10کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،کراچی کے بلک واٹر سپلائی کے فور منصوبے کے لیے 10ارب روپے، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 14ارب، مہمند ڈیم کیلئے 22 ارب روپے ،داسو پن بجلی منصوبے کیلئے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ پاکستان کو پانی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جیسے اسٹوریج کی کم ہوتی ہوئی صلاحیت، گزشتہ سال دریاوں میں سیلاب نے ہماری معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بجٹ میں 43 آبی منصوبوں کے لیے103ارب 10کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید