اسلام آ باد (رانا غلام قادر) بھارتی سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے ،متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی کے زیر انتظام سکھ مذہب کے پانچویں گورو، گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتر یوں نے، رہائش، لنگر، صفائی ستھرائی، میڈیکل سہولیات، ٹرانسپورٹ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔