• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کو صوبوں کی گرانٹ کا این ایف سی سے کوئی تعلق نہیں، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

اسلام آباد(مہتاب حیدر، تنویر ہاشمی،) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاق کو صوبوں کی گرانٹ کا این ایف سی سے کوئی تعلق نہیں، صوبوں نے دفاعی ضروریات پوری کرنے اور خلیجی خطے میں جاری جنگ کے ممکنہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے وفاق کو گرانٹ 1,035ارب روپے کے گرانٹ فراہم کی ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہیں ہوا، سولر پینلز کی قیمتیں بڑھنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، برآمد کنندگان کا سپر ٹیکس ختم، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائیگی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی اصلاحاتی کوششوں میں سرِفہرست ایف بی آر اصلاحات ہیں اور ملکی تاریخ میں اس نوعیت کی وسیع اور مؤثر اصلاحات کی مثال نہیں ملتی، اس وقت ایف بی آر کا پورا ڈھانچہ سفارش اور سیاسی مداخلت سے پاک بنایا جا چکا ہے،فیس لیس نظام اور سخت مانیٹرنگ سے معاشی شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال بھی موجود تھے۔بلال اظہر کیانی نے کہا ہےکہ بجٹ میں تنخواہ دار افراد کے لیے مختلف ٹیکس سلیب میں کمی کی گئی ہے جسکے نتیجے میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرنے والے افراد پر صرف 500 روپے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ دو لاکھ روپے ماہانہ آمدن رکھنے والے افراد کا ٹیکس بھی نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام دوست ہے کہ یہ حکومت کا تیسرا بجٹ ہے جو تنخواہ دار طبقے، مزدوروں، صنعتکاروں، برآمد کنندگان اور عام آدمی سمیت تمام شعبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید