• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے ملتان نے جعلی دستاویزات پر مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر کا پروفائل ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی مرتب کردہ انتہائی رسک کیٹیگری کے تحت آتا تھا۔مسافر وحید حسن فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے ڈرائیونگ ویزے پر قطر جا رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 5000روپے رشوت کے عوض لاہور سے اسکل سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔دوران تفتیش مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے وقار نامی ایجنٹ کو بیرون ملک جانے کے لئے بھاری رقوم ادا کی۔

اہم خبریں سے مزید