کراچی (اسد ابن حسن) تکنیکی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام پرائیویٹ کانٹریکٹر سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے لائسنس یافتہ یا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے انجینیئرز کی فرمز سے پیشکشیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔