• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر کارروائیاں مزید مؤثر

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر کارروائیاں مزید مؤثر بنا دی ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر بھر میں 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد گاڑیوں جبکہ 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران بغیر کاغذات 4 ہزار 850 موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 307 موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔ مزید برآں دفعہ 550 کے تحت 162 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہر بھر کے چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور سے مزید