• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام کی جگہوں پر جنسی و ذہنی ہراسانی معمول بن چکا، محنت کش خواتین

کراچی (اسٹاف رپورٹرر) محنت کش خواتین نے کہا ہےکہ کام کی جگہوں پر جنسی و ذہنی ہراسانی ایک معمول بن چکا ہے اور اس کے خلاف آواز اٹھانا خوفناک نتائج، جن میں ملازمت سے جبری برخاستگی اور سماجی بدنامی شامل ہیں،ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں ،سماجی، سیاسی، صحافتی، انسانی حقوق اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ کارخانوں کو محنت کش عورتوں کے لیے محفوظ بنایا جائے، سرمایہ دارانہ جبر کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں محنت کش خواتین ہراول دستہ ہوں گی، کانفرنس میں ملک بھر سے محنت کش خواتین، خصوصاً ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سے وابستہ خواتین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے رہنماؤں نےبھی شرکت کی ،کانفرنس کے پہلے سیشن میں فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والی محنت کش خواتین نے اپنے اوپر ہونے والے صنفی و معاشی مظالم کے خلاف اپنی کامیاب جدوجہد کے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا،کانفرنس میں خطاب کرنے والوں میں زہرا خان اسد اقبال بٹ ، حبیب الدین جنیدی ، ناصر منصور ، ڈاکٹر لبنیٰ ناز اور دیگر شامل ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید