برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹامر نے برطانیہ میں 16سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی۔
سر کیئر اسٹامر کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ریگولیٹری ادارہ موجود ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مزید کہا ہے کہ ہم تیار ہیں اور پُراعتماد ہیں کہ یہ پابندی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گیمنگ سروسز اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے حوالے سے قوانین سخت کر رہے ہیں۔