• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیرِ خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کرغزستان میں شنگھائی ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

مالقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وانگ یی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے، اسے برقرار رکھا جانا چاہیے اور مذاکرات کا عمل فوری طور پر دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کے حل کے لیے بھی کردار ادا کرے گا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے کیے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکرات کی خواہش برقرار ہے اور تہران کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔

 عباس عراقچی نے زور دیا کہ موجودہ نازک صورتحال میں ایران اور چین کو باہمی رابطے اور تعاون مزید مضبوط کرنا چاہیے، امید ہے کہ چین کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو معمول پر لانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید